Code : 703 36 Hit

یمنی فوج کے ہاتھوں صوبہ الجوف میں سعودی اتحادی افواج کا ہتھیاروں سے بھرا ٹرک تباہ

یمنی فوج نے صوبے الجوف میں سعودی آلہ کاروں سے متعلق ہتھیاروں کا ایک ٹرک کو تباہ کر دیا۔

ولایت پورٹل:المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے،جنوبی سعودی عرب میں واقع نجران کے قریب صحرائے الاجاشر میں بھی ‎سعودی آلہ کاروں کی ایک فوجی گاڑی تباہ کر دی گئی جس میں سوار تمام سعودی آلہ کار فوجی ہلاک ہو گئے،دوسری جانب سعودی آلہ کاروں نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر الدریہمی پر شدید گولہ باری کی،واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھے ہوئے ہیں، یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے،تاہم یمن کے تمام تر محاصر کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور یمن کی جنگ، سعودی سرحدوں کے اندر بھی جاری ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम