Code : 650 25 Hit

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں سعودی عرب کے 2جاسوسی ڈرون سرنگوں

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کی رضاکارفورسزنے سعودی اتحادی فوج کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

ولایت پورٹل:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے رضاکارفورسزنے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو مارگرانے کا اعلان کیا ہے،دوسری طرف سعودی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے سمندری حدود میں بمباری کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 8 نہتے یمنی ماہیگر شہید ہوگئے،یمنی فوج کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نجران کے قریب الصوح نامی علاقے میں مارگرایا گیا،یمنی فوج کے ائرڈیفنس نظام نے سعودی اتحادی فوج کےجرمن ساخت کے ڈرون کو جاسوسی کرتے وقت نشانہ بنا کرسرنگون کردیا ہے،ذرائع کے مطابق سعودی اتحادی فوج کا دوسرا ڈرون طیارہ الحدیدہ کے مضافات میں مارگرایا گیا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम