Code : 995 26 Hit

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کا آل سعود کی بربریت کا دندان شکن جواب؛کرائے کے 23فوجی ہلاک

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپورجواب دیتے ہوئے 23 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

ولایت پورٹل:یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی کرایے کے 23 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے،المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں کی آل سعود کے کرایے کے اہلکاروں کے خلاف آپریشن کے دوران کم ازکم 23 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی اہلکاروں کو جیزان اور عسیر میں نشانہ بنا کرہلاک کیا،یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف 22000 آپریشنز کیے جن کے نتیجے  میں سیکڑوں اتحادی ہلاک ہوچکے ہیں،واضح رہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور مظالم کے دوران اب تک سولہ ہزار سے زائد یمنی عام شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی نیز لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम