Code : 835 20 Hit

یمنی عوام کے خلاف جارحیت میں صیہونی ریاست بھی شریک ہے:انصار اللہ کے سربراہ

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت میں جارح قوتوں کے ساتھ غاصب صہیونی ریاست بھی شامل ہے۔

ولایت پورٹل: یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی قوم سے تمام تر دشمنی اپنے برحق مسائل اور ایمانی تشخص کی بنیاد پر مبنی یمنی عوام کی تحریک کی وفاداری کی بنا پر برتی جا رہی ہے اور یمنی عوام کے خلاف جنگ و جارحیت میں صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو بھی شریک ہیں،الحوثی نے علاقے میں حزب اللہ اور مزاحمتی تحریکوں کے سلسلے میں دشمنوں کے موقف کو امریکہ اور دشمن صہیونی ریاست کے ساتھ بعض عرب ملکوں کی جانب سے تعلقات کو معمول لائے جانے کا نتیجہ قرار دیا،انھوں نے وارسا اجلاس کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اس اجلاس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کرنا تھا جبکہ یہ اقدام نہ صرف مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی بلکہ اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کئے جانے کے مترادف ہے۔
خیبر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम