Code : 763 33 Hit

یمنیوں کی جوابی کاروائی میں سعودی اتحادی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ؛کرائے 40فوجی ہلاک

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نجران میں اتحادی افواج کے مرکز پر ''بدر پی ون'' نامی میزائل داغےجس کے نتیجہ میں میں کم از کم 40 سعودی اہلکار ہلاک ہوگئےہیں ۔

ولایت پورٹل:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں دسیوں سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں،یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں کم از کم 40 سعودی اہلکار ہلاک ہوگئےہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اتحادی افواج یمن پر حملے میں تیاری کررہے تھے میزائل کا نشانہ بنے،واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے گزشتہ سال اکتوبر میں جدیدترین بدرپی 1 نامی میزائل کی رونمائی کی تھی۔ یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحتمی تحریک نے بدرپی1 نامی میزائل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن مخالف قوتوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئےھمہ وقت تیار ہیں،یمنی فورسز اور میزائل فوجی یونٹ نےاعلان کیا تھا کہ یمن نے سعودی عرب کے فوجی ہدف کے خلاف کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے،یمنی فوج کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پرمزید میزائل بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम