Code : 613 36 Hit

یمنیوں کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ؛متعدد فوجی ہلاک

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ ، بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 5 میزائل داغے ہیں۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ ، بربریت اور جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 5 میزائل داغے ہیں،اطلاعات کے مطابق یمنی قبائل اور یمنی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران سعودی عرب کے علاقہ نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر پانچ میزائل فائر کئے ، جن کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ تین سال کے زائد عرصہ سے جنگ مسلط کررکھی ہے ، یمنی عوام نے استقامت اور پائداری کا مظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب کو اس کے ناپاک اور مذموم عزائم تک پہنچنے میں ناکام بنادیا ہے،سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम