Code : 638 7 Hit

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں آگ کی خوفناک واردات؛17 افراد ہلاک

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ہوٹل ارپت میں آگ لگنے سے بچے سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

ولایت پورٹل:ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں واقع ہوٹل ارپت میں علی الصبح 4 بجےاچانک آگ لگ گئی، افسوس ناک واقعہ میں 17 افراد جان بحق ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائرفائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، ریسکیو اہلکاروں نے بڑی تعداد میں ہوٹل میں پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکالا،پولیس حکام کے مطابق آگ صبح چار بجے لگی جب ہوٹل میں مقیم افراد سو رہے تھے، آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम