Code : 712 14 Hit

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں ہزاروں کسانوں کا احتجاجی مارچ

ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے 50ہزار کسان ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مطالبات پورے نہ ہونے پر ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے 50ہزار کسان ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں، آل انڈیا کسان سبھا کے تحت ریاست بھر کے کسان ممبئی کی جانب لانگ مارچ کریں گے، مہاراشٹر کے 50 ہزار کسانوں کا قافلہ آج ناسک سے ممبئی کی جانب روانہ ہورہا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ان کے قرضوں میں کمی کی جائے ،انہیں آب پاشی کی سہولتیں اور پنشن فراہم کی جائے،مہاراشٹر حکومت کسانوں کے مطالبات اب تک پورے نہیں کرسکی ہے، ناسک سے نکلنے والا قافلہ 27 فروری کو ممبئی پہنچے گا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम