Code : 738 4 Hit

ہندوستان میں زہریلی شراب پینے سے84 افراد ہلاک

ہندوستان کی شمالی ریاست آسام کے 2 اضلاع میں مضر صحت شراب پینے سے 84 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 سے زائد افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان  کی شمالی ریاست آسام کے 2 اضلاع میں مضر صحت شراب پینے سے 84 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 سے زائد افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،ہلاکتیں آسام کی ریاست کے اضلاع، گولگھات اور جورہت میں ہوئیں، آسام ہوم کمشنر کے مطابق جمعرات کو متاثرہ افراد نے مضر صحت شراب کو میتھیل الکوحل میں شامل کیا تھا، یہ کیمیکل عصابی نظام کو متاثر کرتا ہے، جس کے پینے کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی،ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہفتے کے روز دوران علاج 84 افراد ہلاک ہوگئے۔ آسام کی وزیر صحت نے بتایا کہ 200 کے قریب افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، جورہت میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد مقامی شراب بنانے والی بھٹی کے مالک اور دیگر 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں اتر پردیش کے علاقے میں مضر صحت شراب پینے سے 92 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम