Code : 672 22 Hit

ہندوستان ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں پرعمل نہیں کرے گا:ہدوستانی وزیر خارجہ

ہندوستان نے ایک بار پھر امریکا کی ایران مخالف پابندیوں کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سنیچر کو یورپ جاتے ہوئے تہران میں اپنے مختصر قیام کے دوران  ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، انھوں نے اس ملاقات میں کہا کہ ہندوستان ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں پرعمل نہیں کرے گا،اس ملاقات میں ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج اور ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں انجام پانے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम