Code : 2172 47 Hit

ہم سعودی عرب کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں کیا؟امریکی کانگریس اسپیکر

امریکی کانگرس کی اسپیکرنینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کے ذمہ دار نہیں ہیں اور نہ ہی امریکہ نے ایسا کوئی معاہدہ سعودی عرب سے کررکھا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی کانگرس کی اسپیکرنینسی پلوسی نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات آرامکو پر یمنی فورسز کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ، سعودی عرب کی حفاظت کا ذمہ دار نہیں ہے، نینسی پلوسی نے آرامکو پر حملے کے بارے میں ریڈیو این بی آر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حفاظت کے ذمہ دار نہیں ہیں اور نہ ہی امریکہ نے ایسا کوئی معاہدہ سعودی عرب سے کررکھا ہے،اس نے کہا کہ فوجی اقدام کبھی بھی میز پر نہیں ہونا چاہیے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम