Code : 972 16 Hit

ہم دشمن کے ساتھ اقتصادی جنگ لڑرہے ہیں جس میں ہر ایرانی کو شریک ہونا ہوگا؛نئے شمسی سال کے آغاز پر ایرانی صدر کا قوم کے نام پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ہم دشمن کے ساتھ اقتصادی جنگ میں مصروف ہیں اس جنگ میں ہر ایرانی کو اپنا رول ادا کرنا پڑےگا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے ہجری شمسی سال کی آمد کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے سال میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور کرنسی کو متعادل بنانے پر توجہ مبذول کی جائےگی،ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ہم دشمن کے ساتھ اقتصادی جنگ میں مصروف ہیں اس جنگ میں ہر ایرانی کو اپنا نقش ایفا کرنا پڑےگا،صدر نے کہا کہ وہ نئے سال میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے ، کرنسی کی قیمت کو متعادل بنانےاور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی، انھوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی مشکلات کے علل اور اسباب پر توجہ دینی چاہیے اور مسائل کو خلط ملط کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम