Code : 642 19 Hit

گائے ہماری تہذیب کا اہم حصہ ہے:ہندوستانی وزیر اعظم

ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ گائےہندوستان کی روایت اور ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کا کہنا ہے کہ گائے ہندوستان  کی روایت اور ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے، مودی نے گزشتہ روز ایک ’یونین بجٹ‘ نامی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشی دیہی علاقوں کی معیشت کا اہم ترین  جز ہیں ، ہندوستانی حکومت کو چاہیےکہ مویشیوں کی صحت کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،نریندر مودی نے گائے کے دودھ کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم (گاؤ ماتا ) یعنی گائے کے دودھ کا قرض کبھی بھی ادا نہیں کر سکتے، گائے ہماری ثقافت کاایک اہم حصہ ہے،مودی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد  رشتریا گوکول مشن کا آغاز کریں تاکہ مویشیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا سکیں،یونین بجٹ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے رشتریا کامدھینو آیوج کے قیام کے لیے 500 کروڑ بھارتی روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम