ولایت پورٹل:فرانس کے چینل 24نے ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسیوں سالگرہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1979ء میں جب امام خمینی کی قیادت میں ایران میں اسلامی انقلاب آیا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ انقلاب چالیس سال تک باقی رہ سکے گا لیکن ایسا ہوا اور آج ایرانی جوش و خروش کے ساتھ اس کی چالیسیویں سالگرہ منارہے ہیں، اس انقلاب کے شاہی سلطنت کا بیڑہ تو غرق کیا ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی بلکہ پوری دنیا کی سیاست میں ہلچل مچادی جو آج تک محسوس ہورہی ہے۔