Code : 1032 18 Hit

کوئٹہ میں پھر سے تکفیری دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں:بلوچستان شیعہ کانفرنس

شیعہ رہنماوں کاکہنا ہے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہرکوئٹہ میں ایک بارپھر تکفیری دہشت گرد منظم رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں بے گناہ شہری سید حسین شاہ کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ عوام کا قتل عام بند کیا جائے اور قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک بار پھر کوئٹہ میں منظم ہو رہے ہیں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام دو دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں اور ایک بار پھر سازش کے تحت کوئٹہ کا امن خراب کیا جا رہا ہے جوقانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہا کہ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہ ہونے دیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کرکے دہشت گردی کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम