Code : 648 16 Hit

کشمیر میں ایک اسکول میں دھماکہ؛28 طلبا زخمی

کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایک اسکول میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 28 طلبا زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اسکول میں ہونے والے دھماکے سے 28 طلبا زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے، زخمی طلبا کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے،اسکول میں ہونے والے دھماکہ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں،سکیورٹی اداروں نے اسکول کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے،فوری طور پر دھماکہ کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے،پولیس کے مطابق دھماکہ ہینڈ گرنیڈ کا لگتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کوئی اسکول میں گرنیڈ لے کر داخل ہوا تھا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम