Code : 736 9 Hit

چین میں بس حادثہ؛20 افراد ہلاک،40زخمی

چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 کان کن ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 کان کن ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، اندرون منگولیا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کن سے بھری بس کا بریک فیل ہو گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی،حادثے میں 15 کان کن جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 5 کان کن زخمی ہونے کے بعد چل بسے، میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 زخمی کان کن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम