Code : 1161 7 Hit

پاکستان کے پنجاب اور بلوچستان صوبوں میں شدید بارشیں؛اب تک 40افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید بارشوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید بارشوں کے باعث مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے، بلوچستان میں خراب موسم کے باعث ہونے والے حادثات میں 4 بچے جاں بحق ہوئے جن میں سے 2 باغ کے علاقے کے رہائشی تھے جہاں مکان کی چھت گرنا ان کی زندگی کے خاتمے اور والدین کو زخمی کرنے کی وجہ بنا،اطلاعات  کے مطابق دیگر 2 بچوں کا تعلق قلعہ عبداللہ کے علاقے سے تھا، اور یہاں بھی موسلا دھار بارش کے دباؤ کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی،شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکیں بہہ جانے کے سبب بہت سے علاقوں اور گاؤں کا رابطہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع سے منقطع ہوگیا اور 2 دن میں صوبے میں اموات کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 25 افراد زخمی ہیں، رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے ۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम