Code : 1098 6 Hit

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں داعش کا نیٹ ورک چلانے والے دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی فورس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے داعش کا نیٹ ورک چلانے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کر لیا گیا،محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایبٹ آباد میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان کا تعلق کراچی سے ہے،گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम