Code : 749 17 Hit

پاکستان میں عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لئے پابندی عائد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لئے پابندی عائد کردی۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کے عبوری حکم کی توثیق کردی، جسٹس محسن اختر کیانی نے عوامی سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے پر مستقل پابندی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،دوران سماعت پیمران نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے عدالتی حکم پرعمل درآمد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے،واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت صدیقی نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا اور عدالتی حکم پرعمل درآمد کرتے ہوئے 13 فروری 2017ء کو پیمرا نے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین