Code : 576 9 Hit

پاکستان میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں:عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے آرمی اور ایف سی کی جانب سے بروقت کارروائی اور بڑے نقصان سے بچاؤ پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا،عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، دہشت گرد عناصر جہاں بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے سر اٹھانے کی کوشش کریں گے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی،وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے اور ہماری بہادر افواج ، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں،واضح رہے کہ لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت  10 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے تھے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम