Code : 842 61 Hit

پاکستان میں جیش محمد سے منسلک 44دہشتگرد گرفتار

پاکستان نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے منسلک مفتی عبدالروف اور حماد اظہرسمیت 44 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ولایت پورٹل:روسیا الیوم نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے منسلک 44 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں مفتی عبدالروف اور حماد اظہر بھی شامل ہیں،پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ جیش محمد جیسی وہابی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی ہمارا اپنا فیصلہ ہے،کسی دباؤ میں یہ اقدامات نہیں کررہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ جیش محمد جیسی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے عین مطابق ملکی مفاد میں کی جارہی ہیں، شہریار آفریدی نے واضح کیا کہ پاکستان کی واضح پالیسی ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،انہوں نے یہ بھی کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی 2 ہفتے تک جاری رہے گی،مزید ثبوت ملے تو فوری کاروائی کریں گے،سکریٹری داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں فلاح انسانیت اورجماعت الدعوۃ کالعدم قرار دی جائےگی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम