Code : 694 18 Hit

پاکستان میں بیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے:بن سلمان

پاکستان دورہ کے بعد بن سلمان نے دونوں ملکوں کے مضبوط دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف شانہ بشانہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

ولایت پورٹل:جنگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان کے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیاجس میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں بیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا،دونوں ملکوں نے دفاع اور سکیورٹی میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطح مذاکرات میں تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کو سراہا اور دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان روابط کے فروغ پر اظہار اطمینان کیا گیا،دونوں ملکوں نے مضبوط دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف شانہ بشانہ اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम