Code : 973 55 Hit

پاکستانی فوج کی کاروائی میں4 مغوی ایرانی فوجی بازیاب

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں کامیاب آپریشن کر کے 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

ولایت پورٹل: ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں کامیاب آپریشن کر کے 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے دہشت گرد 4 مغوی ایرانی فوجیوں کے ہمراہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے،ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے 3سے 4 کلومیٹر دور آپریشن کیا جہاں ان کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد چاروں مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا اور جنہیں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम