Code : 814 13 Hit

ٹرمپ کے کارندوں کے ہاتھوں امریکی پارلیمنٹ کی رکن مسلمان خاتون کی توہین

امریکی ریپبلکن پارٹی کے اراکین نے پارٹی کی سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک پوسٹر لگایا جس میں مغربی ورجینا کی نمائندہ مسلمان خاتون ایلہان عمر کو 11ستمبر کے حملوں سے جڑا دکھایا گیا۔

ولایت پورٹل:ٹرمپ کے ماننے والوں نے ریپبلکن پارٹی  کی سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک پوسٹر لگایا جس میں  امریکی ریاست مغربی  ورجینا کی نمائندہ مسلمان خاتون ایلہان عمر کو 11ستمبر کو امریکہ میں ہونے والے حملوں سے جڑا دکھایا گیا،پوسٹر کو لے کر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے نتیجہ میں ایک آدمی زخمی ہوگیاتاہم ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن Mike Pushkin نے اس حرکت کو اسلامی ہراسی اور نسل پرستی کی علامت  قرار دیتے ہوئے پرزور الفاظ میں اس کی مذمت کی نیز دیگر اراکین سے ابھی اس پوسٹر کو لگانے اور اس طرح کی حرکت کے خلاف آواز اٹھانے کی مانگ کی لیکن  ریپبلکن پارٹی   کے کسی ایک بھی فرد نے اس کی مذمت نہیں کی اور نہ ہی اس حرکت کو غلط قرار دیا،آخر میں ایلہام عمر نے کہا کہ مجھے آئے روز دھمکیاں ملتی رہتی ہیں لیکن مجھے  ریپبلکن پارٹی   کے ارکین  پر افسوس ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम