Code : 802 10 Hit

ٹرمپ کی اپنے صیہونی داماد کو امریکہ کی خفیہ ترین معلومات تک رسائی کی اجازت

امریکی صدر ٹرمپ نے مئی 2018ءمیں اپنے صیہونی داماد Jarde Kouchner کو امریکہ کی انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی کی اجازت دے دی جس کو لے کر آج تک امریکہ خفیہ ادارے پریشان ہیں۔

ولایت پورٹل:نیو زیارک ٹائمز نےچار متعبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے  اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کے خفیہ اداروں کے خدشات اور مخالفتوں کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ نے مئی 2018ءمیں اپنے صیہونی داماد Jarde Kouchner کو امریکہ کی انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی کی اجازت دے دی  جس کو لے کر آج تک امریکہ خفیہ ادارے پریشان ہیں ،تاہم ٹرمپ نےرواں سال جنوری میں  اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ Jarde Kouchnerکو اجازت دینے میں میراکوئی رول نہیں ہے البتہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سنڈرز نے اس سلسلہ میں اپنا موقف بیان کرنے سے انکار کردیا ہے  ،ادھر Jarde Kouchner کے وکیل کا کہنا ہے انھیں بغیر کسی دباؤ کے امریکہ کی نہایت ہی خفیہ معلومات تک رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम