Code : 615 13 Hit

وارسا کانفرنس امریکی سازش ہے اس میں شرکت نہیں کریں گے:فلسطینی تحریک آزادی

فلسطینی آزادی تنظیم کی اجرائي کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:النشرہ کےنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی آزادی تنظیم کی اجرائي کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے وارسا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،صائب عریقات نے کہا ہے کہ ہم وارسا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اور ہم نے کسی کو اپنی نیابت میں گفتگو کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے، پولینڈ میں 13 اور 14 فروری کو ہونے والی اس کانفرنس کو امریکی سازش قراردیا جارہا ہے، امریکہ نے فلسطینیوں کو اس کانفرنس ميں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम