Code : 975 10 Hit

نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں پر پابندی عائد

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں نیم خود کارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کردیا۔

ولایت پورٹل:نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے نیوزکانفرنس میں ملک میں نیم خود کار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طرزکے خود کاراسلحے پرمکمل پابندی ہوگی، شہریوں سے خود کار ہتھیارواپس لیے جائیں گے، مساجد حملے میں آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحہ استعمال کیا گیا، قانون سازی تک اسلحہ خریداری روکنے کے لیےعبوری اقدام اٹھایا گیا ہے جب کہ اسلحے پرپابندی کیلیے جلد قانون سازی کی جائے گی،واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی یاد میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن سے براہ راست اذان نشرکی جائے گی اور نیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम