Code : 927 22 Hit

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملےسے ثابت ہوگیا کہ دہشتگردی دنیا کا اہم حل طلب مسئلہ ہے:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردی آج بھی دنیا کا اہم مسئلہ ہے اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو نیوزی لینڈ میں دومساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے حامیوں کو رسوا کرنا چاہیے،ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ بعض مغربی ممالک دہشت گردی کو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں، حسن روحانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ حملوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ دہشت گردی آج بھی دنیا کا اہم مسئلہ ہے اور اس کی روک تھام کے سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، ایرانی صدر نے دہشت گردانہ واقعہ  میں متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے میں اب تک 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम