Code : 1446 71 Hit

نجف اشرف میں عقیدت مندوں کا امڈا سیلاب؛چوکس سیکورٹی کے سبب داعش کا بڑا حملہ ناکام

کل نجف اشرف میں زائرین کی تعداد ہر سال سے زیادہ تھی اس بڑی وجہ یہ ہے کہ کل حضرت علی(ع) کی شہادت کو ۱۴۰۰ سال مکمل ہوچکے ہیں لہذا دنیا کے گوشہ و کنار سے زائرین عراق پہونچے ہوئے ہیں۔اس موقع پر عراقی پولیس نے سیکورٹی کے خصوصی انتظام کررکھے تھے لیکن اس بیچ عراقی اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق کل بغداد داعش کے بڑے حملے کی زد میں تھا جسے بر موقع اطلاعاتی ایجنسیوں نے بچا لیا اور دھماکہ سے پہلے ہی بم ناکاراہ بنا دئیے گئے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق کل رات عراق کا مقدس شہر نجف اشرف،پوری دنیا سے آئے لاکھوں عقیدت مندان امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کا نظارہ گر تھا۔چونکہ ۲۱ رمضان سن ۴۰ ہجری میں حضرت علی(ع) کو مسجدکوفہ میں عبدالرحمن بن ملجم مرادی نے سر اقدس پر ضربت لگا کر شہید کردیا تھا جس کی یاد ہر سال اس تاریخ کو لاکھوں عقیدت مند مولا کے روضے پر پہونچ کر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
 کل نجف اشرف میں زائرین کی تعداد ہر سال سے زیادہ تھی اس بڑی وجہ یہ ہے کہ کل حضرت علی(ع) کی شہادت کو ۱۴۰۰ سال مکمل ہوچکے ہیں لہذا دنیا کے گوشہ و کنار سے زائرین عراق پہونچے ہوئے ہیں۔
اس موقع  پر عراقی پولیس نے سیکورٹی کے خصوصی انتظام کررکھے تھے لیکن اس بیچ عراقی اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق کل بغداد داعش کے بڑے حملے کی زد میں تھا جسے بر موقع اطلاعاتی ایجنسیوں نے بچا لیا اور دھماکہ سے پہلے ہی بم ناکاراہ بنا دئیے گئے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम