Code : 673 2 Hit

نائیجریا میں مسلح افراد کا حملہ؛66 افرادہلاک

نائیجریا میں مسلح افراد نے دو مختلف برادریوں کی آبادی پر حملہ کرکے 66 افراد کو قتل کر دیا جن میں22 بچے اور 12 خواتین بھی شامل ہیں۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجریا میں مسلح افراد نے دو مختلف برادریوں کی آبادی پر حملہ کرکے 66 افراد کو قتل اور 20 کو زخمی کردیا،رپورٹ کے مطابق یہ حملہ نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 22 بچوں اور 12 خواتین سمیت 66 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے، متاثرہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بھری نفری تعینات کردی گئی ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور شرپسند افراد تھے جن کا مقصد عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا تھا تاکہ انتخابات میں رکاوٹیں ڈالی جاسکیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम