Code : 885 39 Hit

میں عراق کو اپنا وطن سمجھتا ہوں:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ عراق اور ایران کے درمیان مشترکہ دینی، تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بغداد میں عراقی صدر برہم صالح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران اور عراق گذشتہ برسوں میں دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور ہمیں اس بات پر بڑی خوشی ہے کہ ہم سخت دنوں میں عراقی حکومت اور عراقی عوام کے ساتھ رہے ہیں، ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ میں عراق کو اپنا وطن سمجھ رہا ہوں، ایران اور عراق کے تعلقات کئی صدیوں پر محیط ہیں، عراق اور ایران کے درمیان مشترکہ دینی، تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں، ایران اور عراق کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ملکوں اور قوموں کے مفادات میں ہیں،  اس گفتگو میں عراق کے صدر برہم صالح نے بھی ایران کو دوست اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے سخت شرائط میں عراقی عوام اورقوم کی مدد کی ہم ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایران کو خطے کا ایک اہم اسلامی اور برادر ملک سمجھتے ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम