Code : 602 9 Hit

میکسیکو سرحد پر ہر صورت دیوار بناؤں گا:ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے دیوار ضروری ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب میں میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کے لیے پھر سے مذاکرات شروع کرنے پر اصرار کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جمود توڑیں، امریکا کی عظمت کو حاصل کریں، میں ہر صورت دیوار بناؤں گا،انہوں نے کہا کہ چین پر واضح کر رہے ہیں کہ امریکی روزگار اور دولت کو مزید نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے، ہم نے حال ہی میں 250 ارب ڈالرز کی چینی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیے، ملک کو ایک بحرانی صورت حال درپیش ہے جس سے نبرد آزما ہونے کی فوری ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ سیاسی سوچ سے بالا تر ہو کر، اتحاد اور تعاون کی بنیاد پر ملکی مفاد میں قانون سازی کی جائے،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نئی کانگریس کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیارہوں کیونکہ کامیابی کسی جماعت کا نہیں ملک کی جیت کا نام ہے،امریکی صدرنے کہا کہ ہمیں بیرونی دشمنوں کوشکست دینے کیلیے متحد ہونا ہوگا،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کانگریس کے پاس حکومتی اخراجات کا بل منظور کرنے کے لیے 10 دن ہیں، امریکا کی معاشی ترقی کو فضول جنگیں، بیہودہ سیاست اور جانبدارانہ تحقیقات روک سکتی ہے،واضح رہے کہ شٹ ڈاؤن کے سبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب ایک ہفتے تاخیر سے کیا ہے
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम