Code : 905 9 Hit

مغربی پٹی میں صیہونی فوجی درندوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

ولایت پورٹل:عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں چاقو حملےکے شک میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے علاقہ وادی الحصین میں پیش آیا،جہاں پر اسرائیلی فورسز نے چاقو حملے کے شک میں ستائیس سالہ فلسطینی نوجوان ياسر فوزی الشويکی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا،دوسری جانب قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی پولیس چوکی پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں چوکی میں آگ لگ گئی،جس کے بعد اسرائیلی فورسز نے مسجد الاقصیٰ کے دروازے بند کرکے حملے کےالزام میں متعدد فلسطینی نوجوان کو گرفتارکرلیا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम