Code : 748 13 Hit

مصر کے شہر شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کے سربراہان کا اجلاس

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کے سربراہی اجلاس کے آغاز میں دہشت گردی کو یورپی اور عربی ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ قرار دیا۔

ولایت پورٹل:العربیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کے  سربراہی اجلاس کے آغاز میں دہشت گردی کو یورپی اور عربی ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے،مصری صدر نے کہا کہ شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کا مشترکہ اجلاس اس بات کا مظہر ہے کہ عربی اور یورپی ممالک کے درمیان اتحادی اور مشترکہ موارد بہت زیادہ ہیں جبکہ اختلافی موارد بہت کم ہیں، السیسی نے کہا کہ دہشت گردی سے یورپ اور عرب ممالک کو مشترکہ خطرہ لاحق ہے اور دہشت گردی پر غلبہ پانے کے لئے آج ہمیں  باہمی تعاون کی بہت ضرورت ہے، واضح رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں عربی اور یورپی ممالک کا مشترکہ سربراہی اجلاس دو دن تک جاری رہےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम