Code : 2227 82 Hit

مصری حکومت نے ملک کو جیل بنا دیا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مصر میں ہونے والے وسیع پیمانے پر اعتراضات اور گرفتاریوں کے سلسلے میں میں مصر کی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ وہ عوام کے اوپر طاقت کے استعمال سے گریز کر کرے کیوں کہ اس کی وجہ سے مصر ایک جیل کی صورت اختیار کر چکاہے۔

ولایت پورٹل:مصر میں ہونے والے حالیہ اعتراضات اور ان کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کی گرفتاریوں کے بعد کل رات ایمنسٹی انٹرنیشنل میں ایک بیانیہ جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ مصر کی حکومت لوگوں کو اظہار رائے اور مظاہرے کرنے کی وجہ سے سے ان پر طاقت کا استعمال نہ کرےو الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تاکید کی ہے کہ مصری حکومت جلد از جلد گرفتاریوں  کے سلسلے کو بند کرے اور مظاہرین پر تشدد کرنے سے باز آئےوقابل ذکر ہے کہ  مصر کی غیر سرکاری سماجی اور اقتصادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مظاہرے کرنے کے جرم میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد تقریبا دو ہزار تک پہنچ چکی ہے جن میں میں سو کے قریب جوان لڑکیاں بھی شامل ہیںویاد رہے کہ حال ہی میں محمد علی نامی مصری تاجر نے ایک ویڈیو ٹیپ جاری کیا ہے جس میں یہ دعوی کیاگیا ہے کہ انھوں نے کئی سال تک مصری فوج کے ساتھ تعاون کیا  جس کی بنا پر وہ فوج اور السیسی  کے گھرانے میں ہونے والی  بدعنوانیوں کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیںو اس ویڈیو ٹیپ کے بعد  مصر میں وسیع پیمانہ پرعوامی اعتراضات شروع ہوئے ہیں اور فوج نے عوام پر  پر بے انتہا کاقت کا استعمال کیا ہے ۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम