Code : 892 8 Hit

مسلمان امریکی رکنِ پارلیمنٹ الہان عمر کو نسل پرستوں کی جانب سے تنقید کا سامنا

مسلمان امریکی رکنِ پارلیمنٹ الہان عمر کو اسرائیل کے خلاف ٹوئٹ کرنے اور ہمیشہ سر ڈھانپے رہنے پر شدت پسند نسل پرستوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

ولایت پورٹل:ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونے والی صومالی نژاد مسلم خاتون الہان عمر کو امریکی میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پناہ گزین سے امریکی شہریت کا سفر طے کرنے والی الہان عمر ہمیشہ اپنے سر اور بالوں کو حجاب سے ڈھانپے رکھتی ہیں اور یہی ان کا سب سے بڑا جرم بن گیا ہے، الہان عمر نے اپنی جماعت کی پالیسی کے بر خلاف کانگریس کے اجلاس میں اسرائیل کے خلاف تقریر کی، قبل ازیں وہ اسرائیل کی جارحیت پسندی اور آمرانہ پالیسی کے خلاف ٹویٹ بھی کرچکی ہیں، امریکی میڈیا نے اسرائیل کی مخالفت اُن کا دوسرا بڑا گناہ بنادیا ہے،امریکی نیوز چینل فوکس کی میزبان جینین پریرو نے اپنے ٹاک شو میں الہان عمر کو امریکا مخالف قرار  دیتے ہوئے نہایت متعصبانہ ریمارکس دیے ،پریرو نے الہان عمر کو پارٹی کی  پالیسی کے خلاف جانے پر ’بنیاد پرست‘ اور ’یہودی مخالف‘ ہونے کا طعنہ بھی دیا، جینین پریرو نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی یہودیوں اور اسرائیل کی مخالف میں  جذبات سے کام نہیں لیتی پھر کس طرح الہان عمر اپنی جماعت کی پالیسی کے برخلاف جا سکتی ہیں، وہ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حجاب لیتی ہیں، تو کیا یہ سب امریکی قوانین کی خلاف ورزی نہیں؟ کوئی اس معاملے پر الہان عمر سے سوال کیوں نہیں کرتا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम