Code : 1196 41 Hit

مسجد جوانوں کے لئے بہترین تربیت گاہ

عالم تشیع کے مرجع عالی قدر نے اپنی نصیحتوں کو جاری رکھتے ہوئے کہا: سرکار رسالتمآب(ص) اپنی تمام کاکردگی کا مرکز مسجد کو ہی بنایا تھا لہذا اللہ نے مسجد کو ایک عظیم تعلیمی، ثقافتی اور عبادی مرکز قرار دیا ہے اور اگر انسان مسجد کے اس پہلو پر غور کرلے تو یہ جوان نسل کے لئے سب سے بڑی تربیت گاہ ہیں۔

ولایت پورٹل: ایران میں موجود تمام مساجد پر نظارت کرنے والے ادارے کے سربراہ نے آج قم میں آیت الله العظمی علوی گرگانی سے ملاقات کی جس کا مقصد یہ تھا کہ آپ سے مسجد کے ثقافتی و کلچرل پروگراموں کو بہتر بنانے کے لئے رہنمائی لی جاسکے۔
چنانچہ اس ملاقات میں سب سے پہلے تو حضرت آیت اللہ العظمٰی علوی گرگانی نے اس ادارے کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اس عظیم خدمت کو انجام دینے کے لئے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: مسجد کی بہت برکتیں ہیں اگر ہم مسجد کے مرتبہ و مقام سے واقفیت حاصل کرلیں تو اس سے معاشرے کے ہر طبقہ کو کامیابی مل سکتی ہے۔
عالم تشیع کے مرجع عالی قدر نے اپنی نصیحتوں کو جاری رکھتے ہوئے کہا: سرکار رسالتمآب(ص) اپنی تمام کاکردگی کا مرکز مسجد کو ہی بنایا تھا لہذا اللہ نے مسجد کو ایک عظیم تعلیمی، ثقافتی اور عبادی مرکز قرار دیا ہے اور اگر انسان مسجد کے اس پہلو پر غور کرلے تو یہ جوان نسل کے لئے سب سے بڑی تربیت گاہ ہیں۔
آیت اللہ علوی گرگانی نے وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: بہت سے کام انسان کو بے راہ روی کی طرف لے جاتے ہیں اگر ہر کام اس کے صحیح وقت اور صحیح طریقہ پر انجام پائے تو وہ ہمیشہ کامیاب ہوگا۔انسان کو کبھی حق کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے اسے حق کا ساتھی ہونا چاہیئے اور اگر ہم یہی طریقہ اپنی زندگی میں اپنائیں تو ہمیں کوئی چیز ناکام نہیں بنا سکتی۔
آیت اللہ گرگانی نے مسجد کے حق کو ادا کرنے کی تأکید کرتے ہوئے فرمایا:ہمیں مسجد کے حق کو سمجھنا چاہیئے اور مساجد کو جوان نسل کی بہتر تربیت کرنے میں استعمال کرنا چاہیئے ۔ہمیں اپنے جوانوں کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ اسلام میں مسجد کا مرتبہ بہت بلند ہوتا ہے چونکہ یہ جگہ اللہ سے منسوب ہے اور جو چیز اللہ سے منسوب ہوتی ہے اس کی قدر و منزلت بہت اعلٰی ہوجاتی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम