Code : 695 21 Hit

مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ؛ خاتون سمیت 5افراد گرفتار

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فورسز کی بھاری نفری نےمسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر خاتون سمیت 5افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ولایت پورٹل:مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے اہلکار مسجد کے تمام دروازے بند کرکے نمازیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان پر تشدد کیا،اس دوران خاتون اور چار مرد نمازیوں کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد مسجد کے دروازے دوبارہ کھول دیے،انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے پہلو میں مقیم فلسطینی خاندان کو زبردستی گھر بدر کرنے کے کے لئے یہ آپریشن کیا تھا،ابوعصب خاندان 65 سالوں سے مسجد کے پہلو میں مقیم ہے،تاہم اسرائیلی حکومت ان کے گھر کو مجوزہ یہودی بستی کے منصوبے میں شامل کرنا چاہتی ہے،لیکن صیہونی اقدامات کے خلاف فلسطینیوں کی تیسری تحریک انتفاضہ زیادہ وسیع خصوصیات کی حامل ہے کہ جسے عرب و اسلامی انتفاضہ کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے اور جس نے پہلے سے زیادہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے اندازوں کو درہم برہم کردیا ہے اور وہ غیریقینی کی حالت میں بیت المقدس کے سلسلے میں اپنی سازشوں کی ناکامی کو دیکھ رہے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम