Code : 531 2 Hit

مالی میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملہ؛8 اہلکار ہلاک

مالی میں اقوام متحدہ کے بیس پر حملے میں امن امشن کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق مالی میں اقوام متحدہ کے بیس پر حملے میں امن امشن کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جن کا تعلق افریقی ملک چاڈ سے بتایا جا رہا ہے،اقوام متحدہ ذرائع کے مطابق مالی کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع اقوام متحدہ کے بیس پر حملہ اتوار کی صبح کیا گیا، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، سکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں کئی حملہ آور بھی مارے گئے،اسی بیس پر گذشتہ برس اپریل میں بھی حملہ ہوا تھا جس میں دو امن مشن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
مہر



0
شیئر کیجئے:
متعلقہ مواد
फॉलो अस
नवीनतम