Code : 838 117 Hit

لگتا ہے جیسے وہ ہماری حکومت کے سربراہ ہوں:سید حسن نصر اللہ کے بارے میں صیہونی سرکاری ٹی وی کے اہم اعترافات

نصر اللہ ایسے لیڈر نہیں ہیں جن کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے میں مشغول ہوں ،انھوں نے اپنے بچوں نے میدان جنگ میں بھیجا ہے۔

ولایت پورٹل: صیہونی سرکاری ٹی وی نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے بارے میں ایک ڈاکومنٹری نشر کی ہے جس میں صیہونی حکام نے اہم اعترافات کیے ہیں جن میں سابق صیہونی وزیر اعظم یہود اولمرٹ کا کہنا تھاکہ ہم نصراللہ کے ذرائع ابلاغ کی جال میں پھنس چکے ہیں،ہم نے 2006ء میں ان کی تقریں نشر کرکے بہت بڑی غلطی کی،ایسا لگتا جیسے وہ ہمارے وزیر خارجہ حتی ہماری حکومت کے سربراہ ہوں ،ہم نے2000ءبغیر کسی مقصدکے اور سراسیمگی کی حالت میں لبنان سے پسپائی اختیار کی جس کے بعد انھوں نے ہمیں مکڑی کا جالا کہہ کر خطاب کیا، اس کے علاوہ ڈاکیومنٹری میں نشر ہونے والے اہم نکات درج ذیل ہیں:
۔نصراللہ ایک طاقتور شیعہ سماج بنانے کی کوشش میں ہیں جس کی وجہ سے انھیں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
۔نصر اللہ کو ہمارے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے،انھوں نے اسرائیل کی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے،کوئی عرب بھی اتنا اسرائیل کے بارے میں نہیں جانتا جتنا یہ جانتے ہیں۔
۔نصر اللہ ایسے لیڈر نہیں ہیں جن کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے میں مشغول ہوں ،انھوں نے  اپنے بچوں نے میدان جنگ میں بھیجا ہے۔
۔نصر اللہ نے ذرائع ابلاغ کے بہت سارے طریقہ اختراع کیے ہیں، کوئی بھی تنظیم  اس میدان میں ان سے آگے نہیں ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम