Code : 552 7 Hit

لاطینی امریکا میں لیبیا اور شام جیسا کھیل نہیں کھیلا جاسکے گا:ونزوئلا

ونزوئلا حکومت کا کہنا ہے کہ جن ملکوں نے اپوزیشن لیڈر کو ونزوئلا کا عبوری صدر تسلیم کیا ہے، وہ امریکی حکم کی پیروی کر رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:ونزوئلا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جن ملکوں نے اپوزیشن لیڈر کو ونزوئلا کا عبوری صدر تسلیم کیا ہے،  وہ امریکی حکم کی پیروی کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکا میں لیبیا اور شام جیسا کھیل نہیں کھیلا جاسکے گا تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کے مخالفین کی جانب سے ملک میں لڑائی کا امکان ہے اور وہ کرائے کے مسلح افراد کو استعمال کر سکتے ہیں،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ونزوئلا لاطینی امریکا کے ان ملکوں میں سے ہے جو امریکا کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف ہیں اور اسی وجہ سے اس کو امریکا کی اقتصادی پابندیوں اور واشنگٹن کی طرف سے فوجی کاروائیوں کی دھمکیوں کا سامنا رہتا ہے،اس وقت بھی واشنگٹن نے ونزوئلا کے اپوزیشن لیڈر کو اس ملک کا عبوری صدر تسلیم کر لیا ہے، ونزوئلا میں سیاسی بے چینی کے ساتھ ہی امریکا اور برطانیہ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے اس علاقے کے کئی ملکوں منجملہ کینیڈا، برازیل، کولمبیا، پیرا گوئے، چلّی اورارجنٹینا نے حزب اختلاف کے لیڈر گوایدو کو ونزوئلا کا عبوری صدر تسلیم کر لیا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین، ترکی، میکسیکو، کیوبا اور بولیویا جیسے ملکوں نے کہا ہے کہ وہ نیکولس مادورو کو ہی ملک کا قانونی اور منتخب صدر تسلیم کرتے ہیں،فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی کہا ہے کہ وہ مادورو کو ہی ونزوئلا کا صدر تسلیم کرتی ہے، اس درمیان روسی صدر کے ترجمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ ونزوئلا کی حکومت نے ماسکو سے کسی بھی طرح کی فوجی یا مالی امداد کی درخواست نہیں کی ہے،کرملن کے ترجمان نے روسی صدر پوتن اور ونزوئلا کے صدر مادورو کے درمیان ہوئی ٹیلی فونی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پوتن نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ وہ کاراکاس کی موجودہ قانونی حکومت کو ہی  تسلیم کرتے ہیں اور اس کی حمایت کریں گے،روسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ونزوئلا کے ساتھ مختلف سطح پر تعاون کے لئے تیار ہے،قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ مائک پمپیئو نے نیکولس مادورو  کے حق میں  ونزوئلا کے عوام کے ووٹوں اور ان کی خواہشات کی بے احترامی اور ونزوئلا کے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت کرتے ہوئے  صدر مادورو سے کہا کہ وہ مغرب نواز اپوزیشن لیڈر اور ان کے حامیوں کے حق میں اقتدار سے دستبردار ہو جائیں،ونزوئلا کے اپوزیشن لیڈر خوان گوایدو نے بھی بدھ کو امریکا اور بعض مغربی ملکوں کی حمایت سے خود کو ملک کا عبوری صدر اعلان کر دیا اور واشنگٹن نے بھی ان کی حمایت کی ہے،یہ ایسی حالت میں ہے کہ ونزوئلا کے صدر مادورو نے ماضی میں بارہا خبردار کیا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں ونزوئلا کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں،ونزوئلا کے عوام نے بھی سڑکوں پر نکل کر صدر نیکولس مادورو سے اپنی بھرپور وفاداری اور ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम