Code : 2288 80 Hit

قیامت کے حساب و کتاب سے نجات کا ایک راستہ توبہ ہے: محسن قرائتی

حجۃ الاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے تہران یونیورسٹی کی مسجد میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: حساب وکتاب کا وقت نزدیک ہے لیکن لوگ اس سےغافل ہیں۔قیامت کے حساب و کتاب سے نجات کا ایک راستہ توبہ ہے۔

ولایت پورٹل: ایران کی قائمہ نماز کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے تہران یونیورسٹی کی مسجد میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: حساب وکتاب کا وقت نزدیک ہے لیکن لوگ اس سےغافل ہیں۔قیامت کے حساب و کتاب سے نجات کا ایک راستہ توبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ قیامت کے دن تمام انسان یہاں تک کہ انبیاء سے بھی سوال کیا جائے گا۔ روایات کے مطابق قیامت کے دن جاہل شخص سےسوال کیا جائے گاکہ کیوں تعلیم کے لئے اقدام نہیں کیا تھا اور عالم سے سوال کیا جائےگا کہ تم نے کیوں تعلیم نہ دی۔ قیامت کے تمام افراد اورتمام اعمال کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نےکہا ہے کہ اگرانسان کی موت کا وقت آجائےتو اسے ایک پلک جھپکنےکی بھی مہلت نہیں دی جائے گی۔ قرآن کریم میں چودہ مرتبہ موت کو ایک اچانک واقعہ کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ بعض اوقات انسان بعض اعمال کو چھوٹا اورحقیرسمجھتا ہےجبکہ ان کا نتیجہ بہت اہم شمارہوتا ہے۔
اس مفسرقرآن کریم نےکہا ہےکہ بعض غلط اعمال کی غیرپسندیدہ تاثیرمستقبل میں مشخص ہوتی ہے۔ عالم آخرت میں حساب وکتاب بہت زیادہ دقیق ہے اورانسان کے چھوٹے سےعمل کا بھی حساب وکتاب لیا جائےگا۔
حجۃ الاسلام قرائتی نےآخرمیں کہا ہےکہ انسان کو اپنےاعمال اور اقوال کے سلسلہ میں احتیاط سےکام لینا چاہیئے لہذا موت سے پہلے بہترین چیزتوبہ ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम