ولایت پورٹل: قرآن مجید ہر نسل و رنگ اور زمان و مکان کے لیے عالمگیر اصولوں پر مشتمل آخری و مکمل کتاب ہدایت ہے جس کے حرف حرف سے نور و ہدایت کے چشمے پھوٹتے ہیں، رب ذوالجلال نے کتاب ہدایت کی صورت میں مکمل ضابطہ حیات جبکہ اس پر عمل کرنے والی اکمل و اعظم شخصیت پیغمبر آخر(ص) کی صورت میں کامل نمونہ عطا فرمایا ہے،جن کے وجود مسعود سے رحمت و کرم اور رشد و ہدایت کا نور چار دانگ عالم کو روشنی بخش رہا ہے، حضور نبی کریم (ص) نے توحید و رسالت کا پیغام عام فرمایا اور لوگوں کو ایک معبود کے حضور جھکنے اور اس سے رابطہ مستحکم کرنے کا درس دیا،اس وحدت فکر نے معاشرے کو ایک لڑی کے اندر پرو دیا اور مسلم معاشرے کی بنیاد محبت و اطاعت الٰہی کے اصول پر قائم ہوئی جس میں ہر کلمہ پڑھنے والا بھائی بھائی کہلایا یہی وجہ ہے کہ حضور نبی کریم (ص) کے زمانہ اقدس میں ہمیں ایسی منفرد مثالیں ملتی ہیں کہ دل نور و سرور سے لبریز ہوجاتے ہیں،آج بھی ان تعلیمات کو اپنا لیا جائے تو ہمارا معاشرہ اخلاق عالیہ کا عکاس بن سکتا ہے۔
قرآن مجید عالمگیر اصولوں پر مشتمل مکمل کتاب ہدایت
حضور نبی کریم (ص) نے توحید و رسالت کا پیغام عام فرمایا اور لوگوں کو ایک معبود کے حضور جھکنے اور اس سے رابطہ مستحکم کرنے کا درس دیا،اس وحدت فکر نے معاشرے کو ایک لڑی کے اندر پرو دیا اور مسلم معاشرے کی بنیاد محبت و اطاعت الٰہی کے اصول پر قائم ہوئی جس میں ہر کلمہ پڑھنے والا بھائی بھائی کہلایا۔

wilayat.com/p/410
متعلقہ مواد
فکر قرآنی:قرآن مجید سے کیسے شفا طلب کیجائے؟
فکر قرآنی:خود مسلمانوں کے درمیان قرآن مجید کی تنہائی
فکر قرآنی:قرآن مجید کس زاویہ سے معجزہ ہے؟
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین