Code : 657 24 Hit

فیس بک پر صارفین کی نجی معلومات چوری کرنے پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد

امریکہ میں صارفین کی نجی معلومات لیک کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ولایت پورٹل: امریکہ میں صارفین کی نجی معلومات لیک کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مقامی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 2011ء کے نجی کوائف سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد کردیا، فیس بک نے 8 کروڑ 7 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آئی ٹی فرم ’کیمبرج اینا لائیٹکا‘ کو فروخت کیا تھا، اس ڈیٹا سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی تھی جس پر کانگریس نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو طلب کرکے پوچھ گچھ بھی کی تھی،واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کی شکار فیس بک ہرجانے کی رقم میں کمی کے لیے امریکی کمیشن سے مذاکرات کر رہی ہے تاہم امریکی پارلیمنٹ فیس بک کے خلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम