Code : 560 12 Hit

فلپائن میں چرچ کے نزدیک لگاتار 2 بم دھماکے، 17 افراد ہلاک

جنوب مغربی فلپائن میں چرچ کے باہر ہونے والے دو دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:جنوب مغربی فلپائن میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے، دھماکے سولو صوبے کے شہرجولو کے چرچ میں ہوئے جس میں 17 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے،فلپائنی پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت فوری طور پرمعلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پرقریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی،ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،ترجمان فلپائن آرمی کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں فلپائن آرمی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम