Code : 1059 10 Hit

فلسطینی بچوں کا ایرانی سیلاب زدہ علاقوں کے بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی

فلسطینی بچوں نے ایران میں آنےوالے حالیہ سیلاب سے متأثرہ علاقوں کے بچوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایران کے گلستان اور فارس کے صوبوں میں آنے والے سیلاب  کی تباہی اور کئی لوگوں کے جاں بحق ہونے نے جہاں  ایرانی عوام کو غمزدہ کیا ہے وہیں اس ملت کے دوستوں کو بھی اندوھگین کیا ہے جن میں فلسطینی بچے بھی شامل ہیں  جنہوں نے سیلاب سے متأثرہ علاقوں کے بچوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے،انھوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے محبت آمیز پیغام میں کہا ہے کہ :ائے ایرانی بچو! ہم آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ آپ ہمارے ساتھ ہیں،ہم آپ کے تئیں وفادار ہیں اس لیے کہ آپ ہم سے باوفائی کرتے ہیں،ائے شیراز اور آق قلا والو! فلسطینی تہمارے دوست ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम