Code : 807 11 Hit

غزہ پٹی میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت؛متعدد فلسطینی زخمی

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے جارحیت کرتے ہوئے نہتےفلسطینی پر امن مظاہرین پر گولیوں کی بوجھاڑ کردی جس کے نتیجہ میں متعدد فلسطینی جوان زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:غزہ پٹی میں  ہفتہ وار مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے جارحیت  کرتے ہوئے مظاہرین پر گولیوں کی بوجھاڑ کردی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ متعدد فلسطینی شدید زخمی ہوگئے،ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوں گیس سے ایک صحافی بھی زخمی ہوا، تمام افراد کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے،واضح رہے کہ غاضب صیہونی ریاست کے خلاف ہر جمعے فلسطینی غزہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں، یہ سلسلہ گذشتہ سال 30 مارچ سے چلا آرہا ہے،ایک محتاط اندازے کے مطابق ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج 250 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے، جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئےہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम