Code : 469 14 Hit

غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فوج کی فائرنگ؛44 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی وطن واپسی مارچ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔

ولایت پورٹل: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی وطن واپسی ریلی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں،اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی کی سرحد پر فلسطینیوں نے وطن واپسی ریلی میں بھر پور شرکت کی ، اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد کرانے کے حق میں نعرے لگائے، فلسطینیوں نے امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف بھی نعرے بازی کی ،اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ، واضح رہے کہ ہر  جمعہ کو نکلنے والی وطن واپسی ریلیوں میں اب تک درجنوں فلسطینی شہید  اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम