Code : 1048 21 Hit

غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی میں 8فلسطینی خواتین گرفتار

غاصب صیہونی فوجیوں نے کل نماز جمعہ کے بعد مسجد الاقصی سے صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی جوانوں کی ماؤں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

ولایت پورٹل:لندن سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ اداکرکے واپس آرہے 35افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 8خواتین بھی شامل ہیں جو شہر قدس میں صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی مائیں ہیں،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونیوں نے ان افراد کو مظاہرے میں شریک ہونے سے روکنے کی غرض سے یہ گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں اس لیے کہ ان افراد نے قید ہونے والے افراد کی تصویریں ہاتھوں میں لی ہوئی تھیں اور مظاہرے  میں شرکت کرنے کے لیے جارہے تھے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम